پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر یاسر ہمایوں کا صحافی پر تشدد، صحافیوں کا بائیکاٹ

Apr 03, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے مقامی صحافی اخلاق باجوہ کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف صحافیوں نے اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور نعرے بازی کی ۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ صحافی ہمارے دوست ہے مگر بدمعاشی کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہے۔ میں نے نہ کسی کو دھکا دیااور نہ گلا دبایا۔ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے بھی راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے صحافی کا گلہ دبانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں