لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام لاہور زون اور پی پی کی تنظیمات کی تکمیل پر تقریب حلف برداری ہوئی۔حلف برداری کی تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت خلق اور عبادت کا نام ہے جو لوگ خلوص نیت کے ساتھ انسانیت کی مدد کرتے ہیں قیامت کے روز بے اندازہ اجر و ثواب سے نوازے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویڑن اور فکر کی روشنی میں استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔تقریب حلف برداری میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے پی پی اور یوسی حلقہ جات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے اور نو منتخب عہدیدارن نے حلف اٹھایا۔
سیاست خدمت خلق کا نام ہے: حسین محی الدین
Apr 03, 2022