مسائل کا حل اسلام کو نظام حیات نافذ کرنے میں مضمر ہے، عبدالطیف خالد چیمہ 

Apr 03, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران دراصل مغربی ڈیموکریسی کا لازمی نتیجہ ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کرنے میں مضمر ہے۔ وہ مرکزی دفتراحرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی، قاری محمد قاسم بلوچ، محمد عامر اعوان، مولانا محمد وقاص حیدراور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مارچ کا پورا مہینہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953کے دس ہزار شہدائے ختم نبوت کی یادمیں اس مرتبہ ریکارڈاجتماعات اور پروگرامزمنعقد ہوئے اور ملک کے طول وعرض میں رائے عامہ کو بیدار کیا گیا تاکہ آنے والے دنوں میں قادیانی ریشہ دوانیوں کا مزید سد باب کیا جاسکے۔ 

مزیدخبریں