لاہور ( نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 57 واں سینڈیکیٹ کا اجلاس ہوا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاست علی نے اجلاس کو کنوین کیا۔اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، ممبر پبلک سروس کمیشن نیر اقبال، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر آصف طفیل، پروفیسر تنویر خالق وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد، نمائندہ ایچ ای سی پاکستان، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام صغیر شاہد، نمائندہ فنانس سمیت ڈینز اور یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کے ایم ایسز موجود تھے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کورونا کے بعد یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں کنگ ایڈورڈ کی ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران کی ایکسٹنشن کی منظوری دی گئی پروفیسر بلقیس شبیر کو بطور ڈین نرسنگ پر منظوری دی گئی ۔