دعاہے ماہ رمضان ملک و قوم کیلئے خوشحالی لائے ،ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ملک بھر اور پوری دنیا میںبسنے والے مسلمانوںکودل کی گہرائیوںسے ماہ ِرمضان المبارک کی مارکباد پیش کی ہے اور دعاکی کہ ماہ ِ رمضان ملک وقومی ترقی وخوشحالی کا باعث ہو۔اپنے ایک بیان میںکنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ماہِ صیام با برکت اورروزوںکامہینہ ہے جوہمیں ایثار ،محبت صبر ،برداشت،،تقویٰ کادرس ہی نہیںدیتاہے بلکہ ہرقسم کی برائیوںسے بھی بچاتاہے۔انہوںنے تمام مسلمان بھائیوںسے خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ماہِ رمضان المبارک میںزیادہ سے زیادہ لوگوںکی مددکریںاورانہیںاپنی خوشیوںمیںشامل کرکے امیراورغریبی کے فرق کوختم کریں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایک بارپھرپوری دنیا خصوصاًپاکستان میںرہنے والے مسلمان مائوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں کاماہ رمضان المبارک کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدکی کہ وہ رمضان المبارک میں صبروتحمل اوربرداشت کے ساتھ سب سے عزت واحترام سے پیش آئیںاورایک دوسرے کادل سے احترام کریں ۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تمام سیاسی رہنمائوں سے بھی اپیل کی کہ تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم اور عوام کی بھلائی کیلئے خصوصی دعائیں کریں اور اللہ پاک کے حضوراپنی اصلاح کریں۔

ای پیپر دی نیشن