عوام مستحقین کی  دہلیز پرراشن بلا رنگ و نسل پہنچائیں، مولانا عبدالرحمٰن سلفی 

Apr 03, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)امیرِ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے ماہِ صیام کی آمد پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی سالانہ کار کردگی ، ائمہ کرام ، خطباء ، ناظمین و نائب ناظمین کی محنتِ شاقہ جماعت کی کارکردگی میں نمایا کردار ادا کررہی ہے انھوں نے کہا میں کراچی کے تمام ذمہ داران کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ سب جماعت کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارس و مساجد کے لئے آپ سب انفرادی اور اجتماعی طور پر عزیز و اقارب ، مساکین، یتامیٰ اور بیوگان کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے انکی دہلیز پر راشن سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بلا رنگ و نسل پہنچائیں تاکہ کم آمدنی والے خواتین و حضرات بھی ماہِ صیام میں اور عید کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ شریک ہوسکیں اس موقع پر نائب امیرِ جماعت مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی نے مختصر اور جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ  ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں سینکڑ وں نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کو راشن اور سعودیہ عربیہ سے آئی ہوئی کھجوریں تحفتاً دی جائیں گی تاکہ ہر آدمی ماہِ صیام میں مکمل طور پر معاشی حالات پر قابو پاتے ہوئے عبادت و ریاضت اور رب تعالیٰ کے حضور ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک کو اپنے معاملات میں شامل کرسکے انھوں نے کہا کہ روزہ اور قرآن مجید کی تلاوت روزِ محشر انسان کے لئے ڈھال بن جائے گی۔ اور ہماری بخشش و مغفرت کا ذریعہ بن جائیں گے۔ جبکہ مولانا حافظ صہیب شاہد دہلوی نے ماہِ صیام اور زکوٰۃ کی اہمیت و فضیلت اور صدقات و خیرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ سے زائد آبادی والے پاکستان کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ مستند علماء کرام اور مفتیانِ دین سے مشاورت کا وقت نکال کر زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کے مسائل کو قرآن و حدیث کے مطابق سمجھ کر جماعت کے بیت المال میں جمع کروائیں تاکہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور خصوصاً کراچی کے خواتین و حضرات میں امیرِ جماعت مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی ہدایت پر ضرورت مند خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جاسکے ۔ اس خصوصی اجلاس میں مولانا حافظ مفتی محمد انس مدنی، مولانا عبدالغفار سامی، پروفیسر محمود سلفی ،قاضی عبدالسمیع، شیخ عبیداللہ سلفی، حافظ محمد نعیم راشد، مولانا محمد سلیمان چنگوانی ، مولانا محمدطاہر بندھانی، شیخ شہزاد احمد، شیخ شہاب احمد، کے علاوہ کراچی بھر کے ناظمین ، نائب ناظمین اور ضلعی سرگرم کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں