آن لائن بزنس کمپنی ایمیزون  میں ملازمین کی پہلی یونین کا قیام

Apr 03, 2022

واشنگٹن (کامرس ڈیسک)امریکا میں آن لائن ریٹیل کمپنی ایمیزون کے ملازمین نے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے پہلی ورکرز یونین کے قیام کی حمایت کر دی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اس حوالے سے نیو یارک میں ایمیزون کے ملازمین کی جانب سے دیے گئے ووٹوں کی گنتی کے مطابق 2654 ملازمین نے یونین کے قیام کے حق میں رائے دی جبکہ 2131 کارکنوں نے اس تجویز کی مخالفت کی۔ ایمیزون کمپنی کو امریکا میں کام کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ٹریڈ یونینیں اور سیاست دان تنقید کرتے ہیں کہ ایمیزون کے ملازمین پر زیادہ کام اور مسلسل نگرانی کے باعث شدید دبا ئو رہتا ہے۔

مزیدخبریں