نسلی تعصب کیس کے بعد یارکشائر کاؤنٹی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کا گرین سگنل 

لندن(آئی این پی ) نسلی تعصب کے معاملے پر ہونے والی اصلاحات کی منظوری ملنے پر یارکشائر کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا گرین سگنل مل گیا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے یارکشائر میں ہونے والی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، ای سی بی نے فروری میں یارکشائر پر عائد پابندی اٹھادی تھی۔سابق اسپنر رفیق عظیم سے نسلی تعصب کا معاملہ ثابت ہونے پر یارکشائر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی تھیں، پابندی ختم ہونے کے بعد ہیڈنگلے میں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا، یہ میچ 24 جون سے طے ہے۔جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کا اختتامی میچ بھی جولائی میں اسی مقام پر شیڈول ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن