زیادہ لسٹ اے سنچریاں، بابر نے  وارنر اور سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی پی آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 27 سالہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 114 رنز کی شاندار باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 25 ویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ وارنر اور سلمان بٹ سے آگے نکل گئے ہیں۔بابر اعظم اب تک 149 لسٹ اے میچز کی 146 اننگز میں 18 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 55.25 کی اوسط سے 7072 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 25 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز خرم منظور کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 27 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم نے اب تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ سابق قومی کپتان سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21 سنچریوں کے ساتھ 5 ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کرکے چھٹے جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18 سنچریاں سکور کرکے 7 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد 17، 17 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر 8 ویں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل رائونڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 9 ویں جب کہ سابق کپتان محمد یوسف ، رمیز راجہ اور عمران فرحت 15، 15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...