لاہور(پی پی آئی) پاکستانی آل راژونڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث روف کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ حارث روف کے بعد یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے شاداب خان کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ یارکشائر کے مطابق شاداب خان ویٹالیٹی بلاسٹ کے پہلے 5 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔یارکشائر انتظامیہ کے مطابق شاداب خان ٹیم کو ویٹالیٹی بلاسٹ میں آخری 6 گروپ میچوں میں دوبارہ جوائن کریں گے۔کائونٹی انتظامیہ کے مطابق حارث روف ویٹالیٹی بلاسٹ میں ٹیم کو پہلے 5 میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔