حوالدار خواجہ اسماعیل کا جسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹر آج آبائی گاؤں  موضع بگڑیں لایا جائیگا

Apr 03, 2022

 سکندرآباد (نامہ نگار) یواین مشن کانگومیں شہید ہونیوالے حوالدار خواجہ اسماعیل کا جسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹر آج آبائی گاؤں موضع بگڑیں لایا جائیگا۔ نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہر موضع بگڑیں میں ادا کی جائے گی۔ پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ شہید کو سلامی پیش کرے گا اور ان پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا۔ تفصیل کے مطابق یواین مشن کانگومیں تعینات شجاع آباد موضع بگڑیں کا رہائشی حوالدارخواجہ اسماعیل 29مارچ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے گزشتہ روز ا ن کی نمازجنازہ کانگو میں ادا کی گئی شہید کا جسد خاکی آج پاکستان لایا جائے گا راؤ لپنڈی جی ایچ کیو میں آج نمازجنازہ ادا کی جائے گی اس کے بعد شہید کا جسد خاکی بدریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقے شجاع آباد موضع بگڑیں لایاجائے جس کے لیے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شجاع آبادمیں ہیلی پیڈ بھی بنادیاگیا ہے۔ شہید کی نمازجنازہ موضع بگڑیں میں آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی پاک فوج کا چاک وچوبند دستہ شہید کو سلامی پیش کرے گا اور ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان سپرد خاک کیاجائے گا۔
 جوان شہید

مزیدخبریں