عمران خان کی حکومت کو مشیروں نے نقصان پہنچایا: فیاض خان ملغانی 

Apr 03, 2022

تونسہ شریف (نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت سردار فیاض خان ملغانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ان کے اردگرد غیر منتخب ترجمانوں مشیروں نے نقصان پہنچایا۔ بستی عظیم میں سابق ناظم سید نواز شاہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے۔  غیر منتخب مشیروںکی وجہ سے آج وہ مشکل میں ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان قابل تعریف اقدم ہے۔صحافی کی جانب سے تونسہ سے قومی الیکشن حصہ لینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
 فیاض خان ملغانی  

مزیدخبریں