یو ٹیلیٹی سٹورز پر رش‘سستی اشیاء کے حصول کیلئے دھکم پیل

ملتان(نیوز رپورٹر) شہر کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوتے ہی اکثر سٹورز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے دھکم پیل اوراوپر چڑھ کر سستی اشیاء کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،مہنگائی کے عالم میں ہر کوئی رمضان کے ایک ماہ کا راشن لینے کا خواہشمند ہے لیکن حکومت کی پالیسی کے تحت دو کلو چینی اور دو کلو گھی سے زیادہ یہ اشیاء نہیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ دیگر مختلف اشیاء لینے کی بھی پابندی ہے۔ صارفین نے ان حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ رمضان پیکج کا آغاز کر کے لوگوں کو صرف تماشا بنایا جا رہا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر لوگوں کو سستی اشیاء ملیں یا نہ ملیں لیکن دھکے ضرور ملتے ہیں۔
دھکم پیل

ای پیپر دی نیشن