ڈونگہ بونگہ (نامہ نگار) آتشزدگی کے واقعہ میں 10 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ہائی وے پر واقع 10 سے زائد دکانوں میں پُر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دکانداروں کا لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا‘ہارون آباد بہاولنگر کے فائر برگیڈیئر کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث تمام دکانیں پہلے ہی خاکستر ہو چکی تھیں‘ انتظامی افسران‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا‘ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی ۔
آتشزدگی