یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج شمالی یوکرین کے علاقوں میں بارودی سرنگ بچھاکر پسپائی اختیار کر رہی ہے ۔ زلنسکی نے بنا کسی ثبوت کے ایک ویڈیو پیغام میں دعوی کیا کہ روسی فورسز نے شمالی یوکرین کے سبھی علاقوں میں بارودی سرنگ بچھائی ہے یہاں تک کہ گھروں، فوجی سازوسامان اور مردہ جسموں میں بارودی سرنگ لگا دی ہے۔ گزشتہ روز چرنیہیو کے گورنر ویاچسلاو چاوس نے بھی روسی فوج پر بارودی سرنگ بچھانے کا الزام لگایا تھا۔ ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولبا نے جمعے کی شب یہ دعوی کیا کہ روس کی فوج کی کچھ ٹکڑیوں کا پیچھے ہٹنا ممکنہ طور پر دونباس پر دوبارہ حملے کی تیاری کے لئے ہے۔ یوکرین کی جنگ 24 فروری سے جاری ہے۔ اور اس درت یوکرینی صدر نے 16 ہزار روسی فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے جبکہ روسی وزارت دفاع نے اب تک 1351 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔