دونوں ایوانوں کے اجلاس آج  سینٹ میں توشہ خانہ بل ایجنڈے میں شامل


اسلام آباد (نامہ نگار+نیٹ نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں دن دو بجے ہو گا جبکہ سینٹ کا اجلاس آج دن گیارہ بجے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں 7 نجی بل شامل ہیں۔ اینٹی ریپ بل، توشہ خانہ بل اورکریمنل لا ترمیمی بل سمیت دیگر بل شامل ہیں جبکہ ایجنڈے میں سینیٹر ممتاز زہری کی سی پیک کے زراعت پر اثرات کی تحریک التوا بھی شامل ہے۔ عرفان صدیقی کے اردو زبان کے سرکاری دفاتر میں استعمال سے متعلق عملدرآمد کی تحریک التوا ایجنڈے میں شامل ہے۔ اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے، ربا کے خاتمے کیلئے اقدامات کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن