لندن (عارف چودھری) ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔ نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور اہل خانہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب جائیں گے۔ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ساتھ ہونگی۔
شاہی دعوت
نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودیہ میں گزاریں گے‘ شہباز شریف کو بھی دورہ کی دعوت
Apr 03, 2023