مردم شماری پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات  وزیراعظم نے پرسوں اجلاس بلالیا 


اسلام آباد (آئی این پی ) مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا۔ مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔
وزیراعظم اجلاس طلب 

ای پیپر دی نیشن