شام میں حمص کے قریب تازہ اسرائیلی بمباری،اسلحہ ڈپو تباہ

دمشق (این این آئی) شام کے ایئر ڈیفنس نے حمص کے علاقے پر اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے حمص کے دیہی علاقوں میں الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف کو نشانہ بنایا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس میزائل حملے سے ایک دن قبل دمشق کے جنوب مغرب میں مختلف ٹھکانوں پر اسرائیل نے میزائل حملے کیے ۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوب مغرب میں شامی حکومت اور ایران نواز فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔رصدگاہ نے مزید کہا کہ میزائلوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ املاک کو نقصان پہنچا اور ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی فوج اور ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...