واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونتی بلنکن نے روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور روس کا ہم منصب سے امریکی صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے امریکہ روس سفارتی کمشن کیلئے سازگار ماحول بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء روسی وزارت خارجہ نے کہا امریکی صحافی کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔