ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے سینئر فار کومیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی (اعتدال) اور ٹیلی گرام نے القاعدہ حیات تحریر الشام اور داعش کے سینکڑوں اکائونٹ اور 60 لاکھ سے زائد شدت پسندانہ مواد پر مبنی پوسٹس ہٹا دیں۔ اعتدال اور ٹیلی گرام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ساٹھ لاکھ سے زائد شدت پسندانہ نظریات کا پرچار کرنے والے مواد کو ہٹا دیا گیا جبکہ القاعدہ‘ حیات تحریر الشام اور داعش سے منسلک اٹھارہ سو چالیس چینلز بھی بنائے گئے۔
سعودیہ نے ٹیلی گرام سے دہشت گرد تنظیموں کے سینکڑوں اکائونٹ لاکھوں پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں
Apr 03, 2023