ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب نے آئندہ ماہ ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بشارالاسد کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 19 مئی کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتوں میں شام جائیں گے۔ وہ شام میں صدر بشار الاسد کو بھی دعوت نامہ دیں گے۔c