ڈاکٹر بیربل قتل؛ مقتول کی اسسٹنٹ کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈاکٹر بیربل گنیانی کے قتل کی تفتیش کرنے والے افسر نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی ان کی اسسٹنٹ کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن صدر منتقل کر دیا۔ مدعی نے پولیس کو ایف آئی درج کرواتے ہوئے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حادثے میں بالواسطہ قر اۃ العین بھی ملوث ہو سکتی ہے۔پولیس نے قراۃ العین کے سابقہ منگیتر زبیر کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس کے بعد قراۃ  العین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے 4 خولوں کا فارنزک ٹیسٹ کروا لیا ہے جو ہتھیار قتل کے لیے استعمال کیا گیا وہ ماضی میں کبھی استعمال نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...