جیکب آباد: 2 افراد کے قتل پر جرگہ، پولیس کو50 لاکھ روپے جرمانہ

جیکب آباد(نیٹ نیوز) سندھ کے شہر جیکب آباد میں 2 افراد کے قتل پر بلائے جرگہ نے پولیس پارٹی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرگہ ذرائع کا کہنا ہے 22 مئی 2021 کو مبینہ مقابلے میں 2 افراد کو قتل کیا گیا، پی پی رہنما میر صابر جکھرانی، میر چنگیز پہنور اور میر عاشق بروہی کی سرپرستی میں جرگہ بلایا گیا تھا۔ پولیس نے 2 سال قبل بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس دونوں افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ دونوں افراد کو بے گناہ قتل کرنے پر فی کس 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، پولیس اہلکاروں محمد علی بروہی، دلاور سبایو اور طارق ترین پر مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جرگہ ذرائع کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں نے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کیے۔

ای پیپر دی نیشن