لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کیلئے ریفرنس دائر کرنے پر غور جاری ہے ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے، (ن) لیگ بطور پارٹی اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔