حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا عدلیہ پر دباؤ ڈالنا خطرے کی علامت ،شیخ رشید

Apr 03, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان راناثنااللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لئے جائیں حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا عدلیہ پر دباؤ ڈالنا،غریب عوام کا آٹے کیلئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں انہوں نے کہا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتی ہے 90 دن میں پنجاب اور کے پی کے کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیی گی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی مسئلہ 90 روز میں الیکشن کمیشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہو گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر پابندی پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل نیٹ ورکنگ میڈیا کیطرف چلا جاے گا اسرائیل ہندوستان میں سے تجارت اثاثوں پر دبا کا جواب دینا ہو گا عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

مزیدخبریں