حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت پرسوں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

 فیصل آباد (آئی این پی) نواسہ رسول حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت15رمضان المبارک5اپریل بدھ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے جس میں علماء کرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل پر روشنی ڈالیں گے۔آ پؓ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ﷺ نے آپؓ کا نام حسن رکھا۔حضرت امام حسنؓ 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن