کرپٹ سیاسی قبضہ مافیا الیکشن سے بھاگ رہا ہے: تشکل عباس وڑائچ

Apr 03, 2023

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)راہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار پی پی 54 چوہدری تشکل عباس وڑائچ(ایڈووکیٹ )نے گزشتہ روز ایک افطار ڈنر میں حاضرین سے گفتگو کرتے کہا کہ کرپٹ سیاسی قبضہ مافیا الیکشن سے اس لئے بھاگ رہا ہے کہ وہ اقتدار کے جھولے سے اترنے کا رسک نہیں لینا چاہتے۔وہ چاہتے ہیں کہ جتنی دیر لوٹ مار کرسکیں کرلیں۔ملکی حالات اور قوم کے مسائل سے انکو کوئی غرض نہیں؛ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں ہر کوئی جانا چاہتا ہے مگر کام کوئی نہیں کرنا چاہتا۔اگر ہمیں کامیابی چاہیے تو عوام کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔جو لوگ اپنے سپوٹران سے بھی بھاگتے پھرتے ہیں وہ حلقے کیلئے کیا کرسکیں گے؛ کچھ لوگ خوابوں میں الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے؛ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ناگزیر ہوچکے ہیں۔جسے روکنا حکمرانوں کے بس کا روگ نہیں ۔

مزیدخبریں