گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی راہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو ذاتی خواہشات کے تابع کرنا چاہتے ہیں انہوں نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو نے اور وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے کے بعد قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کرانے کی سازش رچائی اوردو صوبوں کی منتخب اسمبلیاں ختم کرائیں لیکن انکے ہاتھ کچھ نہیں آیا وہ صرف اسی پارلیمنٹ کو مانتے ہیں جو انہیں وزیراعظم بنائے، ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے عمران خان اپنے خلاف آنے والے نتائیج کوکسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے ۔
عمران خان اداروں کو ذاتی خواہشات کے تابع کرنا چاہتے ہیں:شازیہ فرید
Apr 03, 2023