گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں خاتون اول کانفرنس سے مولانا پیر محمد داد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں رسول پاک کی ازواج مطہرات کو مومنوں کی مائیں قرار دیا گیا ہے اور سیدہ خدیجالکبری کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ محترمہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ عورتوں میں سب سے پہلے کلمہ طیبہ پڑھنے کی سعادت بھی آپ کو ہی حاصل ہوئی۔صاحبزادہ محمد داد رضوی نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبری عرب کی بہت بڑی رئیسہ تھیں اور دولت اسلام حاصل کرنے کے بعد آپ نے اپنی ساری دنیاوی دولت دین اسلام کے لئے وقف کردی سخاوت میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا،ل۔جو بھی آپ کے دروازے پہ حاضر ہوتا تو جھولیاں بھر کے جاتا۔10 رمضان المبارک کو آپ کی وفات ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت المعلی میں آپ مدفون ہیں۔