شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ نفاق پسند عناصر وفاق پربوجھ ہیں ،ان سے نجات ناگزیر ہے۔نیب زدگان اورنقب زن گروہ سے نجات کیلئے ملک بھرمیں فوری عام انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیںپاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے فوری اورمنصفانہ انتخابات ناگزیر ہیں اقتدار کے دوام کیلئے آئین سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، آئین شکنی میں ملوث لوگ سخت سزا کے مستحق ہیں عدالت عظمیٰ کا انتخابات کے حق میںدوٹوک فیصلہ آنے کے باوجود حکمران روڑے اٹکا رہے ہیں جو انکی آئین شکنی کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ پنجاب میںانتخابات ایک دن کیلئے بھی ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو سرکاری عہدیدارمعمولی دباﺅمیں اپنے آئینی فرض کی بجاآوری نہیں کرسکتے وہ اپنا اپنامنصب چھوڑدیں۔