قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصورکی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی۔اسی لاکھ روپے مالیت کیسترہ سو چینی کے توڑے برآمد۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں دو مختلف مقدمات پر چھاپے مار کر علی احمد کے گوادم سے 1200 چینی کے تھیلے جبکہ محمد امین کے گودام سے 500 تھیلے برآمد کر لئے۔برآمد کی گئی چینی کی مالیت 80 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں گوداموں کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر قصور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ۔