جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ رب کائنات کا اٹل ا±صول ہے کہ انفرادی، اجتماعی اور ریاستی ا±مور پر ا±سی کا حکم جاری و ساری ہونا چاہیے احکامِ خداوندی کی پامالی کا انجام انتشار، فساد، فتنے اور آزمائش ہیںماہِ رمضان المبارک پوری ا±مت میں اتحاد، نظم و ضبط اور ملی یکجہتی کے رشتے مضبوط کرنے کےلئے ہے اقامتِ دین ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ کے دین کا غلبہ ہی بحرانوں سے نجات کا پائیدار راستہ ہے۔