شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران آٹا سٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، حکمران قوم کو بھی اپنی طرح بھکاری بنانا چاہتے ہیں، حکومت آٹے کا ایک تھیلا دے کر لوگوں کے ضمیر اور ووٹ نہیں خرید سکتی، ہر شہر میں آٹے کی لائن میں روزانہ ایک قیمتی جان ضائع ہوتی ہے لیکن شہبازشریف شعبدہ بازیوں سے پھر بھی باز نہیں آتے، عمران خان نے قوم کو عزت و وقار سے جینے کا شعور دیا ہے، عمران خان کے تاریخی جلسہ نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، عمران خان وکٹری سٹینڈ پر پہنچ چکے ہیں، مقدمے، گرفتاریاںاور پر تشدد کارروائیاں اب بیکار ہیں۔