شیخوپورہ:ایل پی جی نرخوں میں 49روپے فی کلو کمی پر عملدرآمد نہیں ہو سکا 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) حکومت کی طرف سے ایل پی جی کے نرخوں میں 49روپے فی کلو کمی پر شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں عملدرآمد نہیں ہو سکا دوکاندار 260روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں اکثر دوکانداروں نے کہاہے کہ پلانٹ مالکان نے نرخوں میں کمی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے بتایاکہ شیخوپورہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس لئے ہر گھر میں ایل پی جی گیس استعمال ہو رہی ہے دوسری طر ف ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظرآرہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن