شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ دور تبدیل ہوگیاہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وقت آنے پر ظلم و بربریت کرنے والے پی ڈی ایم ٹولے کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات سپریم کورٹ کے حکم سے ہو رہے تھے اگر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانتی تو ملک آئینی بحران کی جانب جائے گا اور ہم پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گی۔ میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ ہو ں یا وزیراعظم ان کی سیاسی تربیت ہی ”شوبازی “ ہے ۔
پی ڈی ایم ٹولے کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑےگا: افضال حیدر
Apr 03, 2023