شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وحلقہ پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر حربہ اختیار کیا مینار پاکستان تک جانے سے روکنے کے لئے لاہورکو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا لیکن عوام کے سمندر کو مینار پاکستان پہنچنے سے نہ روکاجاسکا مینار پاکستان کے سائے تلے تحریک انصاف کے کامیاب ترین تاریخی عوامی جلسے نے ملکی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے، مگر حکومت اور انکے حمایتی اب یہ نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان کے جلسے میں دوسروں شہروں سے لوگ لائے تھے اور یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ قوم عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پی ڈی ایم کی طرف ہے بے بنیاد من گھڑت جھوٹے مقدمات سے تحریک انصاف کے کارکن اور قیادت گھبرانے والی نہیں، عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہو کر ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مینار پاکستان جلسے نے ملکی سیاست کا رخ متعین کر دیا: میاں علی بشیر
Apr 03, 2023