لاہور (نامہ نگار) ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1580کالزپر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران98ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 42 ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے8 موٹرسائیکلیں، 23موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کےخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے9 پستول،2 رائفلز، میگزین اورگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کےخلاف کارروائی کے دوران شراب،چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ 47 اشتہاری، 174عادی مجرمان گرفتار جبکہ30عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر42 گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ354اشخاص کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث22 جبکہ پتنگ بازی میں ملوث23،ہوائی فائرنگ و آتش بازی کرنےوالے3ملزمان گرفتارکئے گئے۔ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ٹیموں کوموثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پٹرولنگ کے حوالے سے تمام ٹیموں کی میں خود مانیٹرنگ کروں گا۔