شہرمیں ون ویلنگ کا سلسلہ جاری ‘41ون ویلرز گرفتار 

Apr 03, 2023


لاہور (نامہ نگار)شہرکی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سحری کے وقت بھی شہر مےں ون وےلنگ کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس سمیت دیگرعلاقوں مےں اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔سحری کے وقت بھی نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولیس اس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ پولےس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور خواتےن سے چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں ۔جس پر شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔ساندہ پولیس نے کی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائےکل پر خطرناک کرتب دکھانے والے 41 ون ویلرز گرفتار کر لئے ہےں۔ملزمان خطرناک کرتب، ون ویلنگ،زگ زیگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلیں چلا رہے تھے۔ایس پی اقبال ٹاو¿ن ایس پی اقبال ٹاو¿ن محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج حوالات بند کر دیا گیا۔ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے بہت سے حادثات رونما ءہو چکے۔نوجوان اپنی اور دوسروں کی زندگی سے مت کھیلیں اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔

مزیدخبریں