لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کی زیر صدارت انسدادِجرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر،کینٹ اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔افضال احمد کوثرنے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو7 یوم کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوز ڈیفنس اے، بی، سی،شمالی چھاو¿نی، جنوبی چھاو¿نی،برکی، ہیئر، ہڈیارہ، اچھرہ، شادمان،گلبرگ،گارڈن ٹاو¿ن، فیصل ٹاو¿ن، ماڈل ٹاو¿ن،گرین ٹاو¿ن اورایس ایچ او غالب مارکیٹ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بہترین سپرویژن پراے ایس پی باغبانپورہ کو توصیفی لیٹر جبکہ اے ایس پی ماڈل ٹاو¿ن، ایس ڈی پی او ٹاو¿ن شپ،کاہنہ اور ایس ڈی پی او چوہنگ کیلئے سی سی ون سرٹےفکےٹ کی سفارش کر دی۔ بہترین کارکردگی پرایس ایچ اولیاقت آباد،کوٹ لکھپت ، چوہنگ ، مانگا منڈی،ٹاو¿ن شپ، نشترکالونی، کاہنہ،سبزہ زار،ہنجروال، ستوکتلہ، نواب ٹاو¿ن،رائیونڈاور ایس ایچ او سندرکونقد انعامات و تعریفی اسناددینے کےساتھ ساتھ آئی جی پنجاب سے تعریفی سند دینے کی سفارش کر دی۔ ایس ایچ او باغبانپورہ اورایس ایچ او ہربنس پورہ کونقد انعام وتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ کام سے عزت ہے،محنت کو شعار بنائیں۔ نیک نیتی سے فرائض کی انجام دہی والے افسران کو ہر سطح پر پذیرائی ملے گی۔جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لیں۔ اشتہاری، عادی مجرمان و عدالتی مفروران کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاو¿ن تیز کریں۔
ناقص کارکردگی‘16ایس ایچ اوز کو شوکاز ‘بہتری کیلئے 7روز کا الٹی میٹم
Apr 03, 2023