شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما وامیدور حلقہ پی پی 142چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے پارلیمنٹ میں جو اظہار خیال کیا تھا پوری قوم اس کی تائید کرتی ہے پی ٹی آئی والے حقیقت کو ختم نہیں کر سکتے عمران خان پاکستان عوام اور اپنے کارکنوں سے بھی مخلص نہیں ہے وہ صرف اقتدار کیلئے ڈرامے بازیاں کر رہا ہے اور اپنے پارٹی کارکنوں کو استعمال کر رہا ہے محترمہ مریم نواز نے پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھال کر نواز لیگ کو نہایت متحر ک کیا ہے ان کی جاری جدوجہد کے باعث پارٹی روز بروز فعال اور مضبوط ہورہی ہے ۔
پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے:شہباز چھینہ
Apr 03, 2023