نارنگ منڈی:مسجد سے چوری کرنے والا شخص گرفتار

Apr 03, 2023

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مسجد سے چوری کرنے والا نمازیوں کے ہتھے چڑھ گیانمازیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیامقدمہ درج تفصیل کے مطابق جامع مسجد عمر فاروق محلہ مسلم پارک میں مسجد سے چیزیں چوری ہونے اورغلے سے پیسے نکالنے کے واقعات پیش آئے جس پر اہل علاقہ تشویش میں مبتلا تھے گزشتہ روز نمازیوں نے مسجد کے غلے سے پیسے نکالتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا نارنگ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں