رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ خوراک نے حکومت کی جانب سے تاریخی پیکج کے تحت آٹے کی وافر مقدار فراہم کردی۔ضلع قصور کو تحصیل رائے ونڈ کی فلور ملز کی جانب سے ایک لاکھ 53ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے۔تحصیل رائے ونڈ کے 10مختلف مقامات پر ایک لاکھ 41ہزار آٹے کے تھیلے عوا م میں تقسیم کئے گئے ہیں۔سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کی ہدایت پر ڈی ایف سی ماجد خاں نے اپنی ٹیم کے ذریعے عوام کو مفت آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اے ایف سی شاہد اسلم چودھری کو خصوصی ٹاسک دیا ہے جنہوں نے رائے ونڈ تحصیل کی 40فلور ملز سے تیار ہونیوالے ایک لاکھ 53ہزار آٹے کے تھیلے ضلع قصور کے عوام کو گزشتہ روز روزفراہم کئے ہیں اسکے ساتھ ساتھ رائے ونڈ تحصیل کے 10مختلف مقامات چوہنگ پوائنٹ پر 17ہزار،شیر شاہ کالونی 9ہزار،میاں پلازہ جوہر ٹاو¿ن 20ہزار،سٹی شادی ہال 20ہزار،رائل شادی ہال 13ہزار،مراکہ پوائنٹ 8ہزار،الجنت مارکی 18ہزار،بلاسم مارکی 15ہزار،شامکی بھٹیاں پوائنٹ 15ہزار،موہلنوال پوائنٹ پر 6ہزار آٹے کا تھیلا اتوار کے روز تقسیم کیا گیا ہے۔
رائیونڈ:تاریخی پیکج پرایک لاکھ 53ہزار آٹے کے تھیلے فراہم
Apr 03, 2023