شیخوپورہ، جوئیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)جوئیانوالہ موڑکے قریب واقع پیپر ملز میں دوران کام مشین میں آنے سے ایک مزدور جاں بحق، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراََ ریسپانس کر کے جاں بحق شخص کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جاں بحق شخص کی شناخت 42 سالہ افتخار علی کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ورثاء کونقد رقم کا لالچ دیکر کاروائی نہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے حالانکہ جانبحق ہونے والے مزدور کا نہ تو ای او بی آئی کارڈ فیکٹری کی طرف سے بنایا گیا نہ ہی سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کیا گیا تھا، واضح رہے کہ ضلع بھر میں قائم فیکٹریوں میں سیفٹی نام کی کوئی چیز نہیں محکمہ لیبر اور سول ڈیفنس کے افسران مبینہ طور پر رشوت لیکر فیکٹریوں میں وزٹ نہیں کرتے فیکٹریوں میں مزدوروں کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اس سے قبل بھی فیکٹریوں میں متعدد حادثات میں درجنوں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
شیخوپورہ: پیپر ملز میں دوران کام مشین میں آنے سے ایک مزدور جاں بحق
Apr 03, 2023