میاں علی بشیر ایڈووکیٹ پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ پنجاب کا نائب صدر مقرر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی خدمات کے اعتراف میں حلقہ پی پی 140کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ پنجاب کا نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس نئی تقرری پر سابق صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمر آفتاب ڈھلوں سٹی صدر شمس حسن بھٹی چوہدری محمد اسلم گجر میاں وقاص سرور رامے میاں افضال حیدر اور دیگر نے میا ں علی بشیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...