سیاست کی جیت یقینا ریاست کی شکست نہیں ہوسکتی:شیخ عاصم مظہر

Apr 03, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ سیاست کی جیت یقینا ریاست کی شکست نہیں ہوسکتی سیاستدان اپنی عارضی اورسطحی کامیابی کیلئے ریاست کے قومی مفادات کوروندنا چھوڑدیںسیاستدانو ں نے ریاستی مفادات کو پس پشت ڈال رکھا ہے جو ہرگز مناسب نہیں سیاستدان ایک دوسرے کیخلاف جاری بلیم گیم فوری بند کر تے ہوئے باہمی احترام کوفروغ دیںسیاست میں ایک دوسرے کی ذاتیات پربدترین حملے اورایک دوسرے کی عزت نفس کچلنا قابل قبول اورقابل برداشت نہیں۔

مزیدخبریں