سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)سانگلہ ہل میںاحترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے،مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم دکانوں پر سارا دن پکوڑے ،سموسے اور مشروبات کھلے عام فروخت ہوتے ہیں، نہر رکھ برانچ کے پل پرخلاف ورز یو ں کی انتہاء ہوچکی ہے، اندرون شہر سارا دن چائے کی سپلائی جاری رہتی ہے،چائے جوتوں کے ڈبوں میں سپلائی کی جاتی ہے،دوپہر سے سموسے ،پکوڑے اور دہی بھلے وغیرہ کھلے عام فروخت ہوتے ہیں،حد تو یہ ہے کہ روزہ خور سرعام مشرو بات پیتے اور سموسے وغیرہ کھاتے ہیں، پہلے روزہ خور کیلئے بازار سے کھانے پینے کی اشیاء ملنا دشوار تھا اور روزہ خور بھی کوئی چیز چھپ کر استعمال کرتاتھا مگر اب روزہ خور کھلے عام کھاتے پیتے ہیں،گلیوں اور بازاروں میں بھی لوگ کھاتے پیتے نظر آتے ہیں ۔