پاکستان کاٹن ،ڈینم مصنوعات کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست

 شنگھائی ( آئی این پی) پاکستان کاٹن اورڈینم مصنوعات کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست ہے ۔ انٹر ٹیکسٹائل سپرنگ،سمر شنگھائی اپیرل اینڈ فیبرکس ایگزیبیشن کے بین الاقوامی سیکشن میں دنیا بھر سے مختلف قسم کے کپڑوں اور ملبوسات سے صارفین حیران رہ گئے۔ پاکستان میں بنائے گئے فیشن ایبل کھیلوں کے لباس سب سے زیادہ پرکشش چیزوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ سٹالز کے سامنے دیکھنے والوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ پاکستان میں ایک چینی فیبرک اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ کمپنی کے سیلز اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈیزی ڈی دیکھنے والوں کو پاکستان میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے فوائد اور ٹیکنالوجی، کم کاربن اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کمپنی کے عزم کے بارے میں بریفنگ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے رپورٹر کو بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایک نئی جدید تصویر اور کھیلوں کے مزید معروف برانڈز کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایسی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرنا ہمارے لیے ایک اچھی کوشش ہے۔ ایک مشہور ٹیکسٹائل ملک کے طور پر پاکستان کاٹن اورڈینم مصنوعات کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست ہے لیکن فنکشنل فیبرکس میں کم ہے۔ پاکستان میں اس وقت واحد کمپنی ہے جو قابل تجدید پالئییسٹر مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈیزی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی اپنی پائیداری کی تبدیلی کو فروغ دینے کیلئے فنکشنل فیبرکس خاص طور پر پائیدار کپڑوں جیسے کہ پاکستان میں ری سائیکل شدہ فیبرکس کو مزید فروغ اور اپ ڈیٹ کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن