لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے اشتراک سے ڈینگی فوکل پرسنز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کیلئے ڈینگی ٹریکنگ سسٹم پر ریفریشر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ تربیتی سیشن سپیشل سیکرٹری برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ہاسپٹلز پنجاب شعیب خان جدون کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاءکو سسٹم کی افادیت بارے آگاہ کیا۔