اداروں کو مرضی پرچلانے کی روش کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں:اختر ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ بحران میں حکومت، حزب اختلاف ،عدلیہ ،انتظامیہ ،سٹیبلشمنٹ سمیت سب کا حصہ ہے۔ اداروں کو اپنی مرضی اپنی منشاءکے مطابق چلانے کی روش کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ جب سپریم کورٹ میں دو آرا ءسامنے آجائے تو اپنی ضد اناءپسند نا پسند کو پس پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا سب سے پہلے عدالتی یکجہتی اتفاق اتحا د کو فوکس کرنا ہوگا اور تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبے کے الیکشن ایک ہی روز میں کرانے میں جمہوریت اور ملک کی بقا ہے پرکان دھرنا ہوںگے اختر ڈار نے کہاکہ عدل اس بات کامتقاضی ہے کہ فل کورٹ بینچ تشکیل دے کر اٹھنے والی انگلیوں اور اختلافی آواز کو بند کردیا جائے اور تاریخ کو متنازعہ فیصلوں سے محفوظ رکھاجائے آج قوم چیف جسٹس نہیں بلکہ جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے ۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے بزرگ سیاسی و سماجی رہنماءچوہدری مشتاق احمد ڈوگر کی وفات پر تعزیت کی۔ ان کے بیٹے ملک اشتیاق احمد ڈوگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے 

ای پیپر دی نیشن